علاقائی

شہید ASI محمد نذیر کی پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں نماز جنازہ ادا

گجرات (ڈسٹرکٹ ا نچارج)تھانہ سندر کے علاقے میں اشتہاری ملزم کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ASI محمد نذیر کی پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں IG پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، CCPO لاہور بلال صدیق کمیانہ، سیکریٹری ہوم نورالامین مینگل سمیت دیگر سینئر پولیس افسران و اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شہید ASI کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں، IG پنجاب نے ASIنذیر احمد شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی، پھولوں کی چادر چڑھائی، انہوں نے نذیر احمد شہید کے بیٹے محمد احمد اور دیگر اہلخانہ سے ملاقات کی اور IG پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا شہید کے اہلخانہ کی بہترین ویلفیئر کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا، IG پنجاب نے آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے شہید ASI محمد نذیر کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا، آئی جی پنجاب نے کہا کہ فائرنگ میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button