علاقائی

آزادی فلوٹ کی گجرات آمد،ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کا شاندار استقبال

لالہ موسیٰ(ڈسٹرکٹ انچارج) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف حکومت پنجاب کی ہدایت پر راولپنڈی سے چلنے والا آزادی فلوٹ کے گجرات پہنچنے پر GTS چوک پر ڈپٹی کشمنر صفدر حسین ورک کی قیادت میں شاندار استقبال کیا گیا، DPO گجرات مستنصر عطاء باجوہ، CEO ایجوکیشن گجرات ڈاکٹر محمد ارشد، DEO سید ولایت اللہ شاہ۔ ADCG افضل حیات تارڑ, ADCR چویدری خضر حیات بھٹی۔اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر، CO میونسپل کارپوریشن ملک ابرار احمد، DDEO سیکنڈری چوہدری اظہر اقبال، DDEO ایلیمنٹری چوہدری محمد یاسین وڑائچ سمیت محکمہ تعلیم اور میونسپل کارپوریشن کے افسران کی قیادت میں خوبصورت سٹیج بنایا گیا، محکمہ تعلیم کے زیر انتظام سکائو ٹس کی انٹری نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے، آزادی فلوٹ کے مہمانان گرامی اور فنکاروں پر اہلیان گجرات، بچوں، بوڑھوں اور سکائو ٹس نے پھولوں کی بارش کر دی، سکائو ٹ سیکریٹری احسان گھمن کی قیادت میں سکائو ٹس نے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی، مہمان خصوصی ڈائریکٹر آرٹ اینڈ کلچر پنجاب غلام صغیر شاھد اور ان کے قافلے کو گھوڑا ڈانس، نعروں کی گونج اور پھولوں کی بارش میں سٹیج پر لایا گیا، آرٹ کونسل گوجرانوالہ کے فنکاروں اور گلوکاروں نے رنگارنگ پروگرام اور ترانے پیش کیے، تقریب میں ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات سٹی صدر PMLQ چوہدری علی ابرار جوڑا، چوہدری شافع حسین کے سیکریٹری علی سہیل رضی، محمد تیمور بٹ، سابق چیرمین چوہدری افتخار احمد وڑائچ، سابق چیرمین حاجی ظفر رحمانی۔ سابق چیرمین راجہ محمد سکندر، پرنسپل غلام عباس بٹ گورنمنٹ کرسچن سکول گجرات، چوہدری خالد پرویز پرنسپل گورنمنٹ زمیندار سکول گجرات، چوہدری شوکت رئو ف احمد پرنسپل گورنمنٹ سکول امین آباد گجرات، محمد انصر بٹ پرنسپل گورنمنٹ سکول جلالپور جٹاں، چوہدری علی ثقلین پرنسپل گورنمنٹ سکول مدینہ گجرات، چوہدری ضیاء اللہ وڑائچ کالرہ خاصہ، محمد عاصم بٹ گورنمنٹ سکول پبلک ون گجرات۔، رانا محمد اشرف گورنمنٹ سکول پبلک ٹو گجرات، خالد محمود پرنسپل لنڈ پور، جیزان ڈار گجرات۔، عامر بوٹا صدر ایجوکیٹر ایسوسی ایشن گجرات، عابد خیرکتوی کالرہ کلاں، علی حسن ایجوکیٹر ایسوسی ایشن زمیندار سکول گجرات۔سمیت دیگر شامل تھے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک اور مہمان خصوصی ڈائرریکٹر پنجاب غلام صغیر شاھد نے اپنے اپنے خطاب میں آزادی کا فلفسہ، بزرگوں کی قربانیوں اور حکومت پنجاب کے مثالی اقدامات پر روشنی ڈالی۔اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button