پی ٹی آئی کے ناراض سینیٹ امیدواروں اور گنڈاپور میں مذاکرات ناکام

سینیٹ الیکشن میں حکومت اور اپوزیشن کے معاہدے کے خلاف پی ٹی آئی کے ناراض امیدواروں نے دست بردار ہونے سے انکار کردیا اور وزیراعلیٰ سے مذاکراب بھی ناکام ہوگئے،پی ٹی آئی کارکنوں ںے وزیراعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کی دھمکی دے دی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق کے پی میں پی ٹی آئی کے سینیٹ کے امیدوار عرفان سلیم، عائشہ بانو، خرم ذیشان، ارشاد حسین اور وقاص اورکزئی سخت نارض ہیں اور اسے پارٹی کے نظریے کے خلاف قرار دے دیا۔پی ٹی آئی کے امیدواروں کے دست بردار ہونے سے انکار کے سبب سینیٹ الیکشن میں بے یقنی کی صورتحال پیدا ہوگئی، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب کرانے کے فارمولے کا اعلان بھی نہیں ہوسکا۔حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بلامقابلہ فارمولے پر اتفاق ہونے پر وزیراعلی نے ویڈیو پیغام بھی ریکارڈ کرالیا ہے مگر امیدواروں کے دست بردار نہ ہونے پر وزیراعلی کا ویڈیو پیغام بھی روک لیا گیا۔جمیعت علمائے اسلام خیبرپختونخوا کے جنرل سیکریٹری مولانا عطاالحق درویش کا کہنا ہے کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور کے ساتھ گزشتہ رات مذاکرات ہوئے ہیں، وزیراعلیٰ اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان ارکان کو بلامقابلہ منتخب ہونے کے حوالے سے اتفاق ہوگیا تاہم پی ٹی آئی کے اضافی امیدوار کے دست بردار ہونے کے بعد باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔