پاکستان
تحریک انصاف کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کرنے کا اعلان
راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کریں گے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی تین روز میں اپنے امیدوار کی انتخابی نشانات کیساتھ لسٹ جاری کرے گی۔ عمران خان کا ووٹرز کو یہ پیغام ہے کہ گھبرانا نہیں ہے اپنے ووٹ کی حفاظت کرنی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو سیٹیں پینڈنگ میں رکھی تھی وہ جلدی فائنل ہو جائینگی’ سپریم کورٹ کے بلے کے فیصلے سے25 کروڑ عوام کے بنیادی حقوق متاثر ہوئے ہیں’ یہ جمہوریت کیخلاف ایک سازش کامیاب ہوئی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جمہوریت کا ایک بڑا نقصان ہوا ہے اس سے کرپشن کی ایک ابتداء ہوگی’ ہم کسی صورت الیکشن سے بائیکاٹ نہیں کرینگے’ سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی ہر صورت دائر کرنی ہے۔8 فروری کو جیت ہماری ہوگی پرامن رہنا ہے۔