آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان
ملک میں شرح خواندگی 62.8 فیصد ہوگئی

ملک میں شرح خواندگی 62.8 فیصد ہوگئی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالی سال 2023-24 کا اقتصادی سروے پیش کردیا۔ اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں شرح خواندگی 62.8 فیصد ہوگئی۔ مردوں میں خواندگی کی شرح 73.4 اور عورتوں میں 51.9 فیصد ہے۔
اقتصادی سروے میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں سرکاری و نجی جامعات کی تعداد 263 ہے جس میں پرائیوٹ یونیورسٹیز کی تعداد 109 ہے۔ اس کے علاوہ جامعات کے سب کیمپسز کی تعداد بھی 131 ہے۔