آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

سپریم کورٹ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس کا فیصلہ کل سنائے گی

اسلام آباد: سپریم کورٹ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس کا فیصلہ کل سنائے گی۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت کرنے والے فل کورٹ میں شامل تیرہ ججز نے شرکت کی۔
اجلاس تقریبا چالیس منٹ تک جاری رہا جس میں کیس کے فیصلے پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کا تیرہ رکنی فل کورٹ کل کیس کا فیصلہ سنائے گا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی، جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیی آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس نعیم اختر افغان فل کورٹ کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے منگل کو سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button