اسپیکر قومی اسمبلی نے غیرضروری بیرون ملک دوروں ‘سرکاری اخراجات پر کھانوں پر پابندی لگا دی
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے غیر ضروری بیرون ملک دوروں پربھی پابندی لگادی۔ذرائع کے مطابق اسپیکر ایاز صادق نے سرکاری اخراجات پرکھانوں پربھی پابندی لگادی، پابندی کا اطلاق پارلیمانی وفود اور اسمبلی افسران پر ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہیکہ کم سے کم دورانیے اور مختصر وفودکو اجازت ہوگی۔ اسپیکر نے سرکاری اخراجات پر ریفریشمنٹ پر بھی پابندی عائدکردی۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے ڈنر اور لنچ کے اوقات میں کوئی اجلاس نہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے نئی گاڑیاں خریدنے پر پابندی لگاتے ہوئے ایوان کی قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینز کو نئی گاڑیاں دینے سے انکار کردیا۔
رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایوان زیریں کے مانیٹائزیشن لینے والے افسران سے گاڑیاں واپس لینے کے احکامات جاری کردیے۔
ایاز صادق نے واضح کیا کہ مانیٹائزیشن لینے والے افسران قواعد کے مطابق ادائیگی کرکے گاڑی استعمال کریں، افسران اور ایم این ایز پرانی سرکاری گاڑیوں کو بھی احتیاط سے چلائیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے لیے بھی نئی گاڑی لینے سے انکار کر دیا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنا پروٹوکول بھی انتہائی محدود کردیا جو صرف 2 گاڑیوں پر مشتمل ہے۔