آج کی تازہ ترین خبریںپاکستانکاروبار
خیبرپختونخوا حکومت کی تمباکو پر 50روپے فی کلو ٹیکس کم کرکے25 روپے کرنے کی تجویز
خیبرپختونخوا حکومت نے تمباکو مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے حالیہ بجٹ میں تمباکو پر عائد ٹیکس کی شرح میں اضافہ واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔
صوبائی حکومت نے بجٹ میں تمباکو پر 50روپے فی کلو تک ٹیکس عائد کیا تھا لیکن اب حکومت نے تمباکو ریٹ میں اضافہ واپس لینے کے لیے فنانس بل میں ترمیم پیش کردی ہے۔
ترمیمی فنانس بل میں ورجینا تمباکو پر عائد ٹیکس 25روپے فی کلو کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ وائٹ پتہ تمباکو پر ٹیکس 30 روپے سے کم کرکے 15روپے فی کلو کم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
مجوزہ ترمیم بل کے مطابق تمباکو پر عائد ٹیکس میں سالانہ 10 فیصد اضافہ ہوگا جبکہ نسوار پر فی کلو ساڑھے سات روپے ٹیکس برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔