DPO گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی زیرقیادت منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن
گجرات (ڈسٹرکٹ ا نچارج)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی زیر قیادت گجرات پولیس لالہ موسی سرکل کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، 300لیٹر شراب برآمد، DPO گجرات مستنصر عطاء باجوہ کے احکامات پر DSP لالہ موسی سرکل چوہدری محمد اکرم کی زیر قیادت سرکل لالہ موسی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے کریک ڈاون جاری ہے۔اس سلسلہ میں SHO تھانہ صدر لالہ موسی انسپکٹر مجاہد فاروق نے شہباز فاروق Asi اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ دلانوالہ کے قریب ایک ڈیرہ پر چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش محمد افضال ولد محمد اقبال ساکن چکوڑی بھیلوال کوگرفتار کر لیا، جس کے قبضہ سے 300لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا، گرفتار ملزم کیخلاف مزید تفتیش کا آغاز کر دیا۔
دریں اثناء ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی زیر قیادت گجرات پولیس لالہ موسیٰ سرکل کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کیخلاف کاروائیاں جاری.1کلو گرام سے زائد چرس، 15لیٹر شراب، 2عدد پسٹل 30بور اور کارتوس برآمد، DSP لالہ موسی سرکل چوہدری محمد اکرم کی زیر نگرانی سرکل لالہ موسی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے کریک ڈاون جاری ہے، اس سلسلہ میں SHO تھانہ صدرلالہ موسی انسپکٹر مجاہد فاروق نے اپنی پولیس ٹیم محمد ریحان Asi کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم دلدار حسین ساکن چک سروانی کو گرفتار کر کے 10لیٹر شراب برآمد کرلی جبکہ دوسری کاروائی کے دوران ملزم محمدعثمان ولدمحمد رفیق ساکن سکھ چیناں کو گرفتار کر کے ناجائزاسلحہ پسٹل30 بور برآمد کر لیا، SHO تھانہ رحمانیہ انسپکٹر ریاض حسین نے اپنی پولیس ٹیم ضیغم عباس Asi اور محمدآصفAsi کے ہمراہ مختلف کاروائیوں کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کر کے چرس 1200گرام، شراب 5لیٹر، ناجائز اسلحہ پسٹل 30بور اور 10عدد کارتوس برآمد کر لیے، گرفتار ملزمان میں بدنام زمانہ منشیات فروش اکرم خاں ساکن دیونہ منڈی سمیت سیف الرحمن ساکن جوڑا جلالپور اور بلال ولد ابراہیم ساکن گجرانوالہ شامل ہیں گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے،