ورکر یونینز کا کم از کم 37 ہزار تنخواہ کا نوٹیفیکشن جلد جاری و عملدرآمد کروانے کا مطالبہ
لالہ موسیٰ( ڈسٹرکٹ انچارج)آج 9 اگست I r I سینٹر لاہور میں انسکلڈ سیمی سکلڈ اور سکلڈ مزدور کی ماہانہ اجرت کم سے کم 37000 روپے کرنے کے حوالے سے مینیمم ویجژ بورڈ پنجاب کی میٹنگ ہوئی جس میں سیکرٹری لیبر ڈی جی لیبر سیکرٹری مینیمم ویجژ بورڈ۔۔محمد حسین وٹو صدر عوامی بھٹہ مزدور یونین پنجاب۔ذوالفقار علی جینرل سیکرٹری آل قصور پاور لومز ورکرز یونین رجسٹرڈ قصور۔سجاد گردیزی شیخ محسن الیاس۔محمد آصف کمبوہ میڈم ممتاز صدر بی آل آل ایف یو پی اور دیگر ٹریڈ یونین نمائندوں اور مالکان نمائندوں نے شرکت کی ذوالفقار علی۔۔محمد حسین وٹو نے مزدوروں کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال میں مہنگائی میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے اور مزدور کی اجرت میں صرف 15 فیصد جو زمینی حقائق کے برعکس ہے قابل قبول نہیں ہے اسکے باوجود 37000 کا نوٹیفیکشن جلد سے جلد جاری کیا جائے اور اس پر عملدرآمد بھی کروایا جائے سیکرٹری لیبر مزدور نمائندوں کی تجاویز سے نماتفاق کرتے ہوئے کہا اسوقت انڈسٹری بھی بھران کا شکار ہے اگلے ہفتے نوٹیفیکش جاری ہو جائے گا اور اس پر عملدرآمد بھی کروائیں گے