پاکستان

پی ٹی آئی کے گرفتارکارکنوں کو اڈیالہ سے دوسری جیلوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کے گرفتار کارکنوں کو اڈیالہ جیل سے دیگر جیلوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے مقدمات میں جوڈیشل ہو کر آنے والی سات خواتین کو جہلم جیل جبکہ 130 سے زائد حوالاتیوں کو اٹک جیل منتقل کیا جائے گا۔

دوسری جانب ذرائع نے مزید بتایا کہ اڈیالہ جیل میں سکیورٹی خدشات کے تناظر میں اقدام اٹھایا گیا ، سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر بھی پابندی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button