آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

پنجاب حکومت نے ڈپٹی کمشنرز کو دفعہ 144 لگانے کا اختیار دے دیا، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

حکومت پنجاب نے ڈپٹی کمشنرز کو دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار دے دیا.پنجاب اسمبلی سے قانونی مسودے کی منظوری کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ قانون کے مطابق ڈپٹی کمشنرز اپنے ضلع میں ضرورت کے مطابق 30 دن تک دفعہ 144 لگا سکیں گے۔سیکرٹری داخلہ پنجاب کو 90 دن تک دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار دیا گیا ہے جبکہ 90 یوم سے زائد عرصہ کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار کابینہ کے پاس ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت پنجاب نے کوڈ آف کریمنل پروسیجر 1898ء میں ترمیم کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button