آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان
عمران خان کے کمرے کی بجلی 5 دن تک بند رہی، سجدے کی جگہ بھی نظر نہیں آتی تھی: علی محمد

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے دعویٰ کیا ہے کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کمرے کی بجلی 5 دن تک بند رہی۔علی محمد خان نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’جب تک پارلیمنٹ میرا اور تیرا لیڈر کا فرق رکھے گی تو بے توقیر رہے گی، وزرائے اعظم کے ساتھ زیادتی کا رونا رویا جاتا ہے کیا بانی پی ٹی آئی وزیر اعظم نہیں رہے؟‘