آج کی تازہ ترین خبریںپاکستاندنیا

ایران میں ہیلی کاپٹرحادثہ، پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل پائلٹ سمیت جاں بحق

ایران میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل پائلٹ سمیت جاں بحق ہوگئے۔ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق حادثہ ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان کے شہر سرکان میں پیش آیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق حادثہ انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران پیش آیا۔ حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل اور نینوا بریگیڈ کے کمانڈر حامد مزندرانی جاں بحق ہوگئے۔حادثے میں جاں بحق پائلٹ کی شناخت حمید جنداغی کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق بھی پاسداران انقلاب سے تھا۔رپورٹ کے مطابق ایرانی فورسز علاقے میں 26 اکتوبر کے بعد سے آپریشن کر رہی ہیں، جب عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں 10 سکیورٹی اہلکار مارے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button