آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

کراچی: 24 گھنٹوں میں ٹرک اور ڈمپر کی زد میں آکر بچے سمیت 7 افراد ہلاک

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ٹرک اور ڈمپر کی ٹکرز سے 7 شہری جان سے چلے گئے۔ کراچی کے علاقے کورنگی جام صادق پل پرموٹر سائیکل کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر میاں بیوی اور ان کا 3سالہ بچہ کورنگی اللہ والا ٹاؤن سے آرہے تھے جہاں جام صادق پل پر کھڑے ہوئے ٹرالر سے ٹکرا گئے،حادثے میں باپ اور 3سالہ بچہ زخمی ہوگئے جو اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے جب کہ خاتون محفوظ رہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرالر خراب ہوگیا تھا تو اس کا ڈرائیور ٹرالر پل پر ہی بند کرکے چلاگیا تھا، اندھیرا ہونے کی وجہ سے ٹرالر متوفی رضوان کو موٹر سائیکل چلاتے ہوئے نظر نہیں آیا اور وہ اس سے ٹکرا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق شہر میں 24 گھنٹوں کےدوران ٹریفک حادثات میں بچے سمیت 7افراد جان سے چلے گئے، تمام اموات ٹرک اور ڈمپر کی ٹکر سے ہوئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button