آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

بشریٰ بی بی کی 32 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی 32 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔انسداد دہشتگردی عدالت نےبشری بی بی کی 32 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی.بشریٰ بی بی 26 نومبر سے متعلق راولپنڈی، اٹک اور چکوال کے مختلف تھانوں میں درج 32 مقدمات میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی عدالت میں پیش ہوئیں۔بشریٰ بی بی کے وکیل بھی عدالت میں پیش ہوئے اور عبوری ضمانت کی درخواست پر دلائل دیے جو عدالت نے منظور کر لی۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے ضمانتی مچلکے بھی جمع کرائے گئے۔انسداد دہشتگردی عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت 13 جنوری تک منظور کر لی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button