آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

ٹرمپ کی حلف برداری میں شرکت کیلئے ہمارے 20 لوگوں کو دعوت نامے ملے ہیں: سلمان اکرم

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے دعوت نامے موصول ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کےلیے ہمارے 20 لوگوں کو دعوت نامہ آیا ہے۔ صحافیوں کے اس سوال پر کہ کیا عمران خان یا پی ٹی آئی کے کسی عہدیدارکو دعوت نامہ آیا ہے؟ پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل نے جواب دیا کہ ہم ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں نہیں جا رہے مگر ہمارے لوگ جارہے ہیں۔ مذاکرات کے حوالے سے سلمان اکرم کا کہنا تھا کہ ہم نے دو کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے، ہمارے لوگوں کی ضمانت کی جائے اور سب قانون کے مطابق ہو، حکومت ایک نوٹیفکیشن سے اس پر عمل درآمد کرسکتی ہے، اگرمذاکرات کامیاب نہیں ہوئے تو پھر آگے دیکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button