نواز شریف اور چوہدری شجاعت کی ملاقات میں دلچسپ مکالمے بھی ہوئے
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت کی ملاقات کے دوران دلچسپ مکالمے بھی ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ شہباز صاحب میں نے آپ جیسا کوٹ پہن لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس پر شہباز شریف مسکرائے اور کہا بالکل بالکل۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ انکل یہ کوٹ آپ پر زیادہ اچھا لگ رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ میری صحت اب پہلے سے بہتر ہے اور شوگر بھی کنٹرول ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کا کہنا تھا کہ آپ ایک زیرک سیاستداں ہیں، اللّٰہ صحت دے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف اور چوہدری شجاعت کے درمیان اکٹھے مل کر چلنے پر بھی اتفاق ہوا۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت کی خیریت دریافت کرنے آیا تھا، مل کر خوشی ہوئی۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سالک حسین نے عمدہ طریقے سے اپنی وزارت چلائی۔