تو شہ خانہ کیس ، بانی پی ٹی آئی کی سزا کا فیصلہ معطل کروانے کی درخواست پر اعتراض عائد
اسلام آباد : بانی پی آئی نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں سزا کا فیصلہ معطل کروانے کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا تا ہم سپریم کورٹ آفس نے اعتراض عائد کرتے ہوئے درخواست واپش کر دی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی تو شہ خانہ کیس میں سزا کے فیصلے کے خلاف درخواست اعتراضات عائد کرتے ہوئے واپس کر دی گئی ، اعتراض میں کہا گیا ہے کہ اپیل کے ساتھ لف کئے گئے دستا ویزات نا مکمل ہےں تمام متعلقہ دستاویزات کے ہمراہ اپیل چھ جنوری تک دائر کی جا سکتی ہے ۔ قبل ازیں سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی ، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن میں حصہ لینے کے لئے اسلام آبادہائی کورٹ کا فیصلہ کا لعدم قرار دینے کی استد عا کی گئی ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ توشہ خانہ کیس میں سزا پہلے ہی معطل ہو چکی ہے ، ہائی کورٹ نے صرف سزا معطل کی پور فیصلہ نہیں ، ہائی کورٹ فیصلے میں غلطی کا الکشن کمیشن نے فائدہ اٹھایا اور الیکشن نے بانی پی ٹی آئی کی نا اہلی کا نو ٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ درخواست میں کہا گیا کہ سابق چیئر میں پی ٹی آئی ملک کے سابق وزیر اعظم ہیں ، سب سے بڑی جماعت کے لیڈر ہیں انہیں انتخابات سے باہر نہیں رکھا جا سکتا ۔ سپریم کورٹ تو شہ خانہ میں سزا پر مبنی فیصلے معطل کر ے تا کہ انتخابات میں حصہ لیا جا سکے ۔