قائداعظم کا 147واں یوم ولادت ،مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب
کراچی : بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کا 147واں یوم پیدائش آج ملی جوش و جذبے سے منا یا جا رہا ہے ۔
دن کا آغاز وفا قی اور صوبائی دارلحکومتوں میں تو پوں کی سلامی سے ہوا ، قائداعظم محمد علی جناح کے یو م پیدائش پر کراچی میں مزار قائد پر گارڈزکی تبدیلی کی پر و قار تقریب منعقد ہوئی ۔
مزار قائد پر پاکستان ملٹری اکیڈمی (کا کول ) کے چا ق و چو بند دستے نے گارڈزکے فرائض سنبھال لئے تقریب میں مہمان خصو صی میجر جنرل افتخار حسن چوہدری تھے ۔
تقریب کے دوران بانی پاکستان کو قوم کی جانب سے سلامی پیش کی گئی اور قومی ترانہ پڑھا گیا ۔
بعد ازاصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، نگران وزیر اعلی سند ہ مقبول با قر اور گورنر کا مران ٹیسوری نے مزا ر قائد پر حاضری دی، صدر مملکت نے مزار قائد پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عا رف علوی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تا ثرات بھی قلمبند کئے