بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 4روپے 66پیسے اضافے کی درخواست نیپر ا کو مو صول
اسلام آباد : بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 4روپے 66پیسے اضافے کی درخواست نیپر ا کو موصول ہو گئی ۔ جس پر کل سماعت ہو گی
نفصیلات کے مطابق بجلی 4روپے 66پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔ سینٹر ل پر چیزنگ پاور ایجنسی نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپر ا میں جمع کر وادی ، نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی
درخواست کل (بدھ) کو سماعت کر گی ۔ اضافے ماہ نو مبر کے فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ اور بقایا جات کی مدس میں مانگا گیاہے ۔
نیپرا اتھارٹی کی جانب سے منظوری کی صورت میں صارفین پر 35ارب روپے کا زائد کا بو جھ پڑے گا۔ درخواست میں کہا گیا کہ نومبر میں پانی سے بجلی کی پیداوار 36.5فیصد نیو کلیئر سے 20فیصد ، مقامیکوئلے سے 13فیصد ، درآمد ی کوئلے سے6فیصد سے زائد رہی، ایک ماہ کے دوران ایل این جی کے زریعے بجلی کی پیداوار 10.6فیصد اور مقامی گیس سے بجلی کی پیداوار کا حصہ 9.2فیصد رہا