پاکستاندنیاسیاستعلاقائی

پی ٹی آئی کو ایک بار پھر بلا مل گیا

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹر اپارٹی الیکشن اور انتخابی نشان سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کا انتخابی "بلا” بحال کر دیا ہے۔
بدھ کو پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کا لعدم دینے کے خلاف اور انتخابی نشان کے حصول سے متعلق مقدمے کی سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ارشد علی پر مشتمل دور کنی بنچ نے کی ۔
عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمیشن کا 22دسمبر کا فیصلہ غیر آئینی ہے۔
فیصلے میں عدالت نے کہا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا سر ٹیفیکیٹ ویب سائٹ پر جاری کیا جائے ۔ پی ٹی آئی بلے کا نشان کی حقدار ہے۔
یاد رہے کہ 22دسمبر کو الیکشن کمیشن نےاپنا محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دیا تھا اور اس فیصلے کے ساتھ ہی پی ٹی آئی اپنے انتخابی نشان بلے سے محروم ہو گئی تھی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button