پاکستانعلاقائی

پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر سمیرا ملک ن لیگ سے علیحدہ

مسلم لیگ ن پنجاب کی نائب صدر سمیرا ملک نے ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی۔
سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک نے صدر ن لیگ پنجاب رانا ثناء اللہ کو اپنا استعفی ارسال کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سمیرا ملک نے ن لیگ سے خواتین کی مخصوص نشست کا ٹکٹ مانگا تھا اور ٹکٹ نہ ملنے پر آج سمیرا ملک نے اپنا استعفی رانا ثناء اللہ کو بھیج دیا ہے۔
سمیرا ملک کے ترجمان سمیع الحق اعوان نے کہا ہے کہ پارٹی نے نظرانداز کیا’ اب سمیرا ملک الیکشن میں استحکام پاکستان پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کریں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button