آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

غیر قانونی شادی کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

راولپنڈی: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر غیر قانونی نکاح کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی۔
اڈیالہ جیل میں سماعت سینئر سول جج قدرت اللہ نے کی۔ عدالت نے غیر قانونی شادی کیس کی مزید سماعت 18 جنوری تک ملتوی کر دی۔
گزشتہ روز غیر قانونی نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف فرد جرم عائد نہ ہوسکی اور عدالت نے کیس کی کارروائی آج تک ملتوی کردی۔
سماعت کے دوران وکلاء صفائی نے عدالت کو آئندہ سماعت پر بشریٰ بی بی کی حاضری کی تحریری یقین دہانی کرائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button