آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

آرمی چیف سید عاصم منیرکا پی او ایف واہ کا دورہ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ مقامی صنعتوں کی ترقی اور خود انحصاری ہی قومی ترقی کی راہ کا تعین کرتی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سید عاصم منیر نے پی او ایف واہ کا دورہ کیا۔ تکمیل میں تنظیم کے تعاون پر بریفنگ دی گئی، پی او ایف سے دفاعی مصنوعات کی برآمد سے بھی آگاہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پی او ایف پروڈکٹ ٹیسٹنگ رینج کا بھی دورہ کیا، آرمی چیف نے مختلف ہتھیاروں کے ٹیسٹ ٹرائلز کا مشاہدہ کیا، آرمی چیف نے پی او ایف کے افسران اور جوانوں سے خطاب بھی کیا، آرمی چیف نے پی او ایف کے بنیادی کردار کو سراہا۔ دفاعی صنعت
آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی کا راستہ مقامی صنعتوں کے فروغ اور خود انحصاری سے طے ہوتا ہے، خود انحصاری اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کو مضبوط اور یقینی بنایا جائے گا۔ چیئرمین پی او ایف نے آرمی چیف کا فیکٹری پہنچنے پر استقبال کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button