خزانہ کے خواب نے 71 سالہ شہری کی جان لے لی
میناس جیرائس :ایک برازیلی شخص جس نے اپنے باورچی خانے کے نیچے خزانہ دفن ہونے کا خواب دیکھا تھا اس گڑھے میں گر کر موت کے منہ میں چلا گیا جو اس نے خود کھودا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کے شہر اپٹینگا کی میونسپلٹی سے تعلق رکھنے والے 71 سالہ جوا پیمینٹا نے خواب دیکھا کہ ان کے گھر کے کچن کے فرش کے نیچے بہت سا سونا دفن ہے جسے تلاش کرنے کے لیے انہوں نے گڑھا کھودنے کا فیصلہ کیا۔جو پیمینٹا نے ایک پڑوسی خاندان کو بھی اپنے خواب سے آگاہ کیا۔ پہلے تو پڑوسیوں نے اس کا مذاق اڑایا لیکن جو پیمینٹا آخرکار انہیں قائل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ پڑوسیوں نے بھی ان کی کھدائی میں مدد کرنے کا فیصلہ کیا۔دونوں خاندانوں نے مل کر جوا پیمینٹا کے کچن کی زمین کھودنی شروع کی اور بالآخر 40 میٹر گہرا گڑھا کھودا۔ رسیوں کی مدد سے سونے کی تلاش کے لیے اترتا ہے۔ تاہم، بدقسمتی سے خزانے کی تلاش ان کی موت پر ختم ہوگئی۔71سالہ جوا پیمینٹا 40میٹر کے گڑھے سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہا تھا کہ غلطی سے اونچائی سے گڑھے میں گر گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔