پاکستان

الیکشن میں سکیورٹی خطرات، پنجاب میں دفعہ 144 نافذ

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق دفعہ 144 کے تحت اسلحہ لے کر نکلنے پر مکمل پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہوائی فائرنگ پر پابندی ہوگی اور خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی بھی دفعہ 144 کے زمرے میں آئے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 8 فروری کو الیکشن میں سکیورٹی خطرات کی اطلاعات ہیں، دہشت گردی اورامیدواروں میں لڑائی جھگڑے کے امکانات ہیں۔
حکومت پنجاب کی جانب سے دفعہ 144 کا نفاذ 12فروری تک کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button