میری درخواست اب سیز فائر اور تمام جھگڑیختم ہونے چاہئیں: گوہر علی خان
پشاور: چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ میری درخواست ہے کہ اب سیز فائر کی جائے اور تمام جھگڑیختم ہونے چاہئیں۔
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے بونیر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ بہت زیادتیاں ہوئی ہیں، 175 سیاسی جماعتوں میں سے ہم نے سب سے بہترین انتخاب کیا۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے 40/40 کمرے میں ہونے والے انٹرا پارٹی انتخابات قابل قبول ہیں، زرداری کے ڈرائنگ روم میں ہونے والے انٹرا پارٹی انتخابات بھی قابل قبول ہیں۔ صرف 4 ارکان کا نتخاب ہوا’ وہ انٹرا پارٹی الیکشن قبول ہیں۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے بھرے مجمع میں ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن قابل قبول نہیں، ہم بلے کا نشان بحال کرائیںگے، ہمیں عدلیہ اور ریاستی اداروں پر بہت شکوک و شبہات ہیں، لیکن ہم ہمیشہ عدلیہ پر اعتماد کیا۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے مزید کہا کہ یہ ملک مزید کسی تجربے کا متحمل نہیں ہو سکتا، ہم عوام کا فیصلہ قبول کریں گے، کارکنوں سے درخواست ہے کہ جس طرح اب تک صبر او رتحمل کا مظاہرہ کیا گیا 8 فروری کو بھی اسی طرح صبر کا مظاہرہ کریں ۔
انہوں نے کہا کہ میری درخواست ہے کہ 8فروری کو عوام کی آواز کو بند نہ کیا جائے۔