سائنس و ٹیکنالوجی

28دن تک زیر آب رہنے والی مسافر آبدوز کا منصوبہ

گراز: یورپی ملک آسٹریا کی ایک مقامی کمپنی نے چار ہفتوں تک زیر آب رہنے والی مسافر آبدوز کا منصوبہ پیش کر دیا۔
کمپنی (سفید ہمپ بیک وھیل پر رکھا گیا نام) کی 165.5 میٹر لمبی نامی سپر سب مرین میں بیک وقت 20 مسافروں اور عملے کے 40 افراد کے سوار ہونے کی گنجائش ہے اور یہ 28 دنوں تک مسلسل زیر آپ رہنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
اس سپر آبدوز میں ایک سوئمنگ پول، وائن سیلر اور سنیما موجود ہے۔ تاہم، اس کی تعمیری لاگت دو ارب ڈالر تک ہے جو اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ اس سے صرف امرا ہی مستفید ہو سکیں گے۔
آسٹریا کے شہر گراز کی مقامی کمپنی کی جانب سے بنائی جانے والی یہ آبدوز250 میٹر کی گہرائی تک جا سکتی ہے۔
کمپنی کے سی ای او کرسچین گمپولڈ کا کہنا تھا کہ کمپنی نے اپناہدف موجودہ سپر یاٹ کا تجربہ رکھنے یا نہ رکھنے والے ارب پتی افراد کو رکھا ہے کیوں کہ یہ لوگ انتہائی نوعیت کی انفرادیت، تحفظ، ایڈونچر یا تجربے کا تقاضہ کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کو ایک نیا منصوبہ ہونے کی وجہ سے مالی وسائل کی ضرورت ہوگی اور اس کو ڈیزائن کرنے اور تعمیر کے لیے وقت درکار ہوگا۔
کرسچین گمپولڈ کے مطابق کمپنی فی الحال دلچسپی ظاہر کرنے والے افراد سے سب مرین بنانے کے متعلق بات چیت میں مصروف ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button