دس صحت بخش غذائیں کونسی ہیں؟ 300 جاپانی ڈاکٹرز کی ووٹنگ
ٹوکیو: صحت مند غذا صحت مند جسم کے لیے ضروری ہے۔ تاہم بہت سے لوگ اکثر بہتر ذائقے یا سہولت سے حاصل ہونے والی غذا کی فوقیت دیتے ہیں اور ہر خوراک میں غذائیت کے پیمانے کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔
اگرچہ صحت بخش غذاں یا خوراک کے بارے میں کئی تحقیقات منظرعام پر آچکی ہیں اور اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں تاہم جدید ترقی یافتہ ملک جاپان میں ماہرین نے تمام غذاں میں سے صحت بخش ترین غذاں کا انتخاب کیا ہے۔
طب کے حوالے سے ایک مقبول جاپانی ٹی وی پروگرام گریٹ ڈاکٹر دی ٹائیکوبان نے 300 مشہور ڈاکٹروں کو 10 سب سے زیادہ صحت مند غذاں کا انتخاب کرنے کے لیے مدعو کیا۔
تمام جاپانی ڈاکٹروں کی ووٹنگ کے نتائج میں جو غذائیں تمام کھانوں میں سب سے زیادہ صحت بخش ثابت ہوئیں، انکی فہرست درج ذیل ہے۔
سویا بین
سرمئی مچھلی
دہی
ٹوفو (Tofu): سویا بین سے بنی ایک اور غذا
سرکہ
بروکلی
ٹماٹر
مگرناشپاتی (avocado)
کمچی (kimchi): مختلف سبزیوں اور مصالحوں پر مبنی ایک غذا
سیب