کاروبار

ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کمی

لاہور: پاک ایران تعلقات میں بہتری کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کمی کردی گئی۔
چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی قیمت 300 روپے سے کم ہوکر 280 روپے فی کلو ہوگئی ہے اور قیمت میں مزید کمی کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایل پی جی کی قیمت میں کمی کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 230 اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 900 کی کمی ہوئی ہے، آئندہ 48 گھنٹوں میں قیمت میں مزید کمی ہو سکتی ہے۔
عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ پاک ایران تعلقات میں بہتری کے بعد گیس مافیاز کی کمر ٹوٹ گئی اور ان کے خواب چکنا چور ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button