امریکی خاتون نے بازو کے لمبے بالوں کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
کیلیفورنیا: ایک امریکی خاتون نے اپنے بائسپ سے نکلنے والے بالوں کی وجہ سے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی میسی ڈیوس نے اپنے 7.24 انچ لمبے بالوں کے باعث گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
میسی ڈیوس نے بتایا کہ جب وہ 2012 میں ہائی اسکول میں جونیئر تھیں تو اس نے اپنے بازو پر ایک غیر معمولی طور پر لمبے بال دریافت کیے تھے۔
اس نے کہامیں ایک دوست کے ساتھ ڈزنی لینڈ میں تھی جب اس کے بھائی نے میرے بازو پر ایک بال کی طرف اشارہ کیا۔
وہ مجھے بتا رہا تھا کہ میرے بازو کے بال بہت لمبے ہیں اور اسے نکالنے کا مشورہ دیا لیکن میں نے انکار کر دیا اور ممکنہ عالمی ریکارڈ کے لیے اسے بڑھنے دینے کا فیصلہ کیا۔
میسی ڈیوس نے مزید کہا کہ بعض اوقات بال ٹوٹ جاتے تھے یا حادثاتی طور پر نکل جاتے تھے لیکن پھر وہ دوبارہ بڑھ جاتے تھے۔