ماورا حسین کی مہندی کی دلہن بنے تصاویر وائرل، مداح کشمکش میں مبتلا
لاہور:(شوبز ڈیسک)معر وف پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی مہندی کی دلہن بنے تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔
حال ہی میں اداکارہ ماورا حسین نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویرمداحوںکیساتھ شیئر کیں جودیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔مذکو رہ تصاویر میں ماورا نے مہندی کی مناسبت سے جوڑا زیب تن کر رکھا ہے، جب کہ کلائیوں میں زر د چوڑیاں اور گیندوں کلیوں کے پھولو ں سے بنے گجرے اداکارہ کی حسن کو چار چاند لگارہے ہیں۔مہندی کی لک میں اداکارہ کی تصاویر سامنے آتے ہی مداحوں کو جھٹکا لگ کیا ۔ ماورا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں ۔ لیکن کیپشن پر نظرپڑی تو سارا معاملہکھٹائی میں پڑگیا۔تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ ماورا حسین نے مداحوں کی کشمکش ختم کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک شوٹ ہے، براہ کرم گمراہ نہ ہوں، جس کے ساتھ ہی ان کے چاہنے والوں کی جان میں جان آگئی ۔