پاکستانسیاست

پاکستان کی ترقی میں مسیحی برادری کا اہم کردار ہے، شہباز شریف

لاہور: مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہمذہبی برادریوں سے شفقت و احترام کا رشتہ جوڑا، میرے دور میں اقلیتی برادریوں کے ساتھ کچھ واقعات ہوئے
لاہور میں مسیحی عمائدین سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا ان کے خود کی وجہ سے ملی ہے، انہوں نے سستی شہرت کے لیے ریاست دا پر لگا دی، آئی ایم ایف کی کڑوی گولی کے سوا ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں تھا۔علاوہ ازیں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں مسیحی برادری کا اہم کردار ہے، مسیحی برادری کی تعلیم ، دفاع خدمات قابل تحسین ہیں، ملک میں مذہبی برادریوں کو امن و سکون سے رہنے کا حق حاصل ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے مذہبی برادریوں سے شفقت و احترام کا رشتہ جوڑا، میرے دور میں اقلیتی برادریوں کے ساتھ کچھ واقعات ہوئے اور ہم نے ان واقعات کے ذمے داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب کا احترام تمام مکاتب فکر پر لازم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button