انٹرٹینمنٹپاکستان

شوہر کی حوصلہ افزائی سے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھا، پرینیتی چوپڑا

ممبئی: بالی وڈ (شوبز ڈیسک)کی مشہور اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے شوہر راگھو چڈا کی حوصلہ افزائی کی وجہ سے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھا۔ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر ان کی گلوکاری کے جنون سے واقف ہیں اور انہوں نے اس میدان میں بڑھنے کیلئے بہت مدد فراہم کی۔پرینیتی چوپڑا کا کہنا تھا کہ انہیں یقین نہیں آرہا کہ وہ کوئی دوسرا کیریئر شروع کررہی ہیں، اس سے قبل کسی اداکارہ نے ایسا نہیں کیا۔انہوں نے بتایا کہ وہ بچپن میں موسیقی مقابلوں میں شریک ہوا کرتی تھیں اور انہوں نے چینل کے لائیو شو میں بھی پرفارمنس دی تھی۔واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا نے حال ہی میں اسٹیج پرفارمنس کے حوالے سے اپنے ڈیبیو کا آغاز ممبئی میوزک فیسٹول میں کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button