خرم شیرزمان ضابطہ اخلاق پر50 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا۔
کراچی:الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس لیتے ہوئے این اے 248 کے امیدوارمحمد حسن خان پر48 ہزار روپے جرمانہ۔
صوبائی الیکشن کمشنرسندھ شریف اللہ کی ہدایات پر صوبہ میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران اور مانیٹرنگ ٹیموں کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پرکارروائیاں جاری ہیں، کراچی ساتھ میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرنے ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزیوں اوروضاحت نہ دینے پرخرم شیرزمان پر50 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا۔کراچی ایسٹ میں خلاف ضابطہ اقدامات پراین اے 248 کے امیدوارمحمد حسن خان پر48 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق پرمکمل عمل درآمد کی ہدایت کی گئی.پی ایس 6 کشمورمیں اسلحہ کی نمائش پراین اے 191 کے امیدوارعلی جان مزاری اورپی ایس 6 کے امیدوارمحبوب بجارانی کو نوٹس جاری کردیا گیا جبکہ سکھرمیں انتخابی مہم کے دوران فائرنگ پرامیدوارکونوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی گئی۔صوبائی الیکشن کمشنرسندھ شریف اللہ نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کو سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضابطہ اخلاق پرمکمل عملدرآمد کو ہرصورت یقینی بنایا جائے،جبکہ ٹیموں نے خلاف ضابطہ جھنڈے، بینرز، بلا بوڑاور دیگر تشہیری مواد ہٹاکر تمام گزر گاہوں کو کلئیر کردیا ہے۔