انٹرٹینمنٹ

اداکارہ سرخ رنگ کا باڈی کون ڈریس پہنے نظر آرہی ہیں،کنزہ ہاشمی کا ویلنٹائن

لاہور:(شوبزڈیسک)خوبرو پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی کا ویلنٹائن کی مناسب سے کروایا گیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔حال ہی میں کنزہ ہاشمی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ویلنٹائن کی مناسبت سے کروائے گئے فوٹو شوٹ کی تصاویر مداحوں کیساتھ شیئر کیں۔مذکورہ تصاویر میں اداکارہ سرخ رنگ کا باڈی کون ڈریس پہنے نظر آرہی ہیں، ساتھ ہی وہ ہاتھ میں ان گنت خوبصورت گلاب کے پھول تھامے دلکش انداز میں کیمرے کے سامنے پوز دیتے نظر آرہی ہیں۔کنزہ ہاشمی بنا آستین کے باڈی ہیگنگ گان کے ساتھ ہائی ہیلز اور بیگ تھامے ویلنٹائن کو خوش آمدید کہتے ہوئے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا رہی ہیں۔اداکارہ کی تعریف کرنے میں جہاں لاکھوں فینز نے دل کھول کر محبت کے پھول نچھاور کیے وہیں شوبز ستاروں حرا مانی، یشما گل سمیت کئی دیگر شخصیات بھی کنزہ کی خوبصورتی کی تعریف کرنے سے خود کو نہ روک سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button