کھیل

افغانستان ٹیم198 رنز پر آئوٹ ، سری لنکا نے بغیر کسی نقصان کے 80 رنز بنا لئے

کولمبو۔افغانستان کرکٹ ٹیم کی طر ح سے ، رحمت شاہ نے 91 رنز کی بہترین اننگز کھیلی اور نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے، سری لنکا نے پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 80 رنز بنا کر اپنی پوزیشن مستحکم بنالی ہے، دیموتھ کرونارتنے 42 اور نشان مدوشنکا 36 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔جمعہ کے روز سنہالیسے سپورٹس کلب گرائونڈ کولمبو میں شروع ہونے والے واحد ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم سری لنکا کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، افغانستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 62.2 اوورز میں 198 پر آئوٹ ہوگئی، اوپننگ بیٹر ابراہیم زادران کے صفر پر آئوٹ ہونے کے بعد نور علی زادران اور رحمت شاہ نے سکور کو آگے بڑھانا شروع کیا تاہم 57 کے مجموعی سکور پر مہمان ٹیم کی دوسری وکٹ گر گئی جب نور علی 31 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، تیسرے آئوٹ ہونے والے بیٹر کپتان حشمت اللہ شاہدی 17 اور ناصر جمال بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوگئے۔ایک موقع پر افغانستان کے 155 پر پانچ کھلاڑی آئوٹ تھے جبکہ اس کی آخری پانچ وکٹیں مجموعی سکور میں 43 رنز کے اضافے کے بعد گر گئیں، رحمت شاہ نے 91 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے۔دیگر آئوٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں اکرام علی خیل اور قیس احمد 21,21 ، ضیا الرحمان 4، نجات محسود 12 اور محمد سلیم صفر پر آئوٹ ہوئے۔ سری لنکا کے وشوا فرنینڈو نے 51 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، اسیتھا فرنینڈو اور پراباتھ جے سوریا نے تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔افغانستان کے 198 رنز کے جواب میں سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں پہلے روز کھیل کے اختتام پر 80 رنز بنا لئے ہیں اور اس کا کوئی کھلاڑی آئوٹ نہیں ہوا،دیموتھ کرونارتنے 42 اور نشان مدوشنکا 36 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ سری لنکا کو افغانستان کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے مزید 118 رنز درکار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button