انٹرٹینمنٹ

ایک اچھا انسان ہو جو سب کے لیے مددگار ہو،مومنہ اقبال

لاہور:(شوبز ڈیسک)کچھ لوگ ہوتے ہیں جو خود میں ہی رہتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ بیوی سے تعلق ہے تو بس اسی تک محدود رہنا ہے
حال ہی میں اداکارہ مومنہ اقبال نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں بطور مہمان شرکت کی اور شوبز کیریئر سمیت نجی زندگی سے متعلق کھل کر اظہار خیال کیا۔پروگرام کے دوران میزبان نے مومنہ اقبال سے شوہر میں پائی جانیوالی خصوصیات سے متعلق سوال کیا جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک اچھا انسان ہو جو سب کے لیے مددگار ہو۔بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ہوتے ہیں جو خود میں ہی رہتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ بیوی سے تعلق ہے تو بس اسی تک محدود رہنا ہے لیکن وہاں دو خاندان جڑتے ہیں، ایسا جیون ساتھی ہونا چاہیے جو سب کو ساتھ لے کر چل سکے۔ایک سوال کے جواب میں مومنہ اقبال نے کہا کہ لڑکیاں گاڑی اچھی چلاتی ہیں، مجھے ڈرائیونگ آتی ہے لیکن گاڑیوں کے نام نہیں جانتی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button