وفاق اور خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف حکومت بنائیں گے، بیرسٹر گوہر
بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ہم وفاق اور خیبر پختونخوا میںپاکستان تحریک انصاف حکومت بنائیں گے۔
میڈیاکے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے۔
آج جمہوری تاریخ کا اہم دن ہے، ہم آپ کے سامنے کچھ حقائق رکھ رہے ہیں۔
الیکشن پرامن ہوئے، لوگوں نے حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔
بانی پاکستان تحریک انصاف نے یہی پیغام دیا ہے کہ ہمیں غلامی ناقابل قبول ہے۔
پی ٹی آئی کو گزشتہ 2 سال سے مشکلات کاسامنا ہے، پوری کوشش کی گئی کہ پی ٹی آئی الیکشن کا بائیکاٹ کرے۔
الیکشن کے تمام نتائج کا فوری اعلان کیا جائے، 12 بجے تک صرف 10 فیصد نتائج آئے تھے۔
الیکشن کمیشن نے ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ کی یقین دہانی کرائی تھی۔
الیکشن کمیشن انتخابی نتائج کو بر وقت تیار کرنے میں ناکام رہا ہے۔
ہماری جیتی ہوئی نشستوں کو ہار میں تبدیل کیا گیا، ہمیں خیبر پختونخوا میں دو تہائی اکثریت حاصل ہے۔
ہمیں قومی اسمبلی کی 170 نشستوں میں برتری حاصل ہے
بیرسٹر گوہر نے پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی میں 170 سیٹیں حاصل ہونے کا دعوی بھی کردیا۔
ہم پنجاب میں بھی اکثریت میں جارہے ہیں، میں قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، عوام نے غلامی کو نامنظور کیا ہے۔
نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے۔
جس کے پاس 50 سیٹوں کی اکثریت ہے وہ بھی وزیر اعظم کی طرح تقریر کر رہیتھے۔
ہم وفاق اور خیبر پختونخوا میں حکومت بنائیں گے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہماری اکثریت کو تسلیم کیا جائے ، عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے اور اپنی مرضی کی حکومت نہ بنوائی جائے۔
عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے رات 12 سے پہلیتمام نتائج کااعلان کیا جائے۔
اگر کسی کو مسلط کیاگیا تو جمہوریت اور معیشت برداشت نہیں کرسکے گی۔
بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ جان بوجھ کر نتائج کو روک کر اکثریت کو اقلیت میں بدلا جا رہا ہے۔
اگر آج باقی نتائج جاری نہ ہوئے تو کل ان حلقوں کے ریٹرننگ افسر (آر او) کے دفاتر کے سامنے احتجاج کریں گے، ہمارا احتجاج پرامن ہوگا۔
مخصوص نشستوں کے لیے الیکشن کمیشن کو انتخابات سے قبل درخواست دی تھی۔
آزاد امیدواروں کو کسی پارٹی میں شامل کرنا ہے یا نہیں۔
ہمارا کسی کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ہے، ہم آگے بڑھنا چاہتیہیں، ہماری کسی بھی سیاسی جماعت سے دشمنی نہیں ہے۔
مجلس وحدت المسلمین کی سیٹیں ہماری اور ہماری سیٹیں ان کی ہیں، پارٹی جوائن کرنے کا فیصلہ جلد کریں گے اور مخصوص نشستیں حاصل کریں گے۔