دنیا

ماچس کی تیلیوں سے 23.6 فٹ کا ایفل ٹاور بنایا،فرانس

پیرس: فرانس کے ایک شہری نے ورلڈ ریکارڈ کے لیے ماچس کی تیلیوں سے 23.6 فٹ کا ایفل ٹاور بنایا تھا
جسے ادارے کی جانب سے غلط ماچس کی تیلیاں استعمال کرنے پر مسترد کردیا گیا تھا تاہم اب اس نے اپنا فیصلہ بدل لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رچرڈ پلاڈ نے ماچسوں سے ایفل ٹاور کا 23.6 فٹ کا ماڈل بنانے میں 8 سال صرف کیے
اس وقت انہیں شدید دھچکا لگا جب گینز ورلڈ ریکارڈ نے ان کے عالمی ریکارڈ کی درخواست مسترد کردی تھی۔۔
ماچس کی تیلیوں سے بنے ایفل ٹاور کا پچھلا ریکارڈ لبنانی شخص توفیق داہر نے 2009 میں بنایا تھا
جس کی اونچائی 21.4 فٹ تھی۔ماڈل کو بنانے کے لیے 706,900 ماچسیں استعمال کیں۔
اپنے ایفل ٹاور کو دنیا کا سب سے اونچا ایفل ٹاور کا ماڈل قرار دینے کے لیے درخواست دی تھی۔
ان کے ٹاور کو مسترد کر دیا گیا کیونکہ قوانین کے مطابق ایفل ٹاور میں استعمال ہونے والے ماچس عام دکانوں میں دستیاب ہونی چاہیے تھیں۔
انہی ماچس سے ایفل ٹاور کو بنانا شروع کیا تھا لیکن آخر کار اس نے ایک کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرکے بغیر سرے کے ماچس کی تیلیاں استعمال کیں۔
پہلے پہل گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ان ماچس کی بنیاد پر ایفل ٹاور کو گنیز ورلڈ کا اعزاز دینے سے انکار کردیا تاہم اب اس نے اپنا فیصلہ بدل کر اسے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button