پاکستان
لاڑکانہ میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق، اے ایس آئی سلطان شاہ شہید
لاڑکانہ میں دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ فائرنگ سے ایک اے ایس آئی بھی شہید ہوگیا۔
پولیس کے مطابق لاڑکانہ میں نو ڈیرو بائی پاس کے قریب دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا اور ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملزمان نے موقع پر پہنچی مہوٹہ پولیس پر بھی فائرنگ کردی جس سے اے ایس آئی سلطان شاہ شہید ہوگئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شدید زخمی شخص کو فوری طور پر کراچی منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں ڈی ایس پی مہوتا بشیر احمد شر اور سپاہی صدام حسین شامل ہیں۔