پاکستان

نومنتخب ایم این اے وسیم قادر کی مریم نواز سے ملاقات، مسلم لیگ ن میں شمولیت کا باضابطہ اعلان

لاہور: لاہور کے حلقہ این اے 121 سے کامیاب ہونے والے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار وسیم قادر نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔
نومنتخب ایم این اے وسیم قادر نے لاہور میں مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے ملاقات کی اور مسلم لیگ ن میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔
اس موقع پر وسیم قادر نے کہا کہ میاں نواز شریف اور مریم نواز کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں، حلقے کے عوام اور دوستوں کی مشاورت سے مسلم لیگ(ن) میں شامل ہو رہا ہوں۔
واضح رہے کہ وسیم قادر پاکستان تحریک انصاف لاہور کے جنرل سیکرٹری رہ چکے ہیں، انہوں نے لاہور کے حلقہ این اے 121 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار شیخ روحیل اصغر کو شکست دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button