شمر جوزف آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈحاصل کر لیا
دبئی۔فاسٹ بائولر شمر جوزف آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے ویسٹ انڈین کرکٹر بن گئے ہیں۔
۔
شمر جوزف آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے ویسٹ انڈین کرکٹر بن گئے
جس کیلئے ویسٹ انڈیز کے ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ بائولر شمر جوزف سمیت اولی پوپ اور جوش ہیزل ووڈ کو نامزد کیا گیا تھا۔
شمر جوزف نے آسٹریلیا کے خلاف اپنی ڈیبیو سیریز میں غیرمعمولی کارکردگی کی بنیاد پر یہ ایوارڈ اپنے نام کیا۔
جوزف نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں 7 وکٹیں حاصل کیں۔
68 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی آسٹریلیا کی سرزمین پر 27 سال بعد فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
وہ میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ آئرلینڈ کی ایمی ہنٹرکے نام رہا ۔
آسٹریلیا کی ایلیسا ہیلی اور بیتھ مونی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایوارڈ حاصل کیا۔