کھیل

برطانوی کرکٹرز کا پاکستانی نژاد ہونا جرم بن گیا

مقامی انتظامیہ کی مداخلت سے لیگ سپنر کو 2 روز کا ویزا جاری ہوا
راجکوٹ: آف سپنر شعیب بشیر کے بعد ایک اور پاکستانی نژاد انگلش کرکٹر ریحان احمد کو تیسرے ٹیسٹ سے قبل ویزا جاری نہ ہوسکا۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انگلش سپنر ریحان احمد کو ویزا مسائل کی وجہ سے بھارتی حکام نے راجکوٹ کے ہیراسر ایئرپورٹ سے باہر نکلنے سے روک دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریحان احمد کو راجکوٹ کے ائیر پورٹ پر کاغذات مکمل نہ ہونے پر روکا گیا، ریحان احمد کے پاس سنگل انٹری ویزا تھا۔تاہم مقامی انتظامیہ کی مداخلت سے دو روز کا ویزا جاری ہوا، انگلینڈ ٹیم کی انتظامیہ کو دو روز کے اندر معاملے کو حل کرنے کا کہا گیا ہے، سکواڈ کے دیگر ارکان راجکوٹ کے ٹیم ہوٹل پہنچ چکے ہیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے آفیشل کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کو دوبارہ ویزا پراسیس کرانے کا کہا ہے۔واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم ابوظبی میں دس روز کی بریک کے بعد دوبارہ بھارت آرہی تھی جس وقت ریحان احمد کو روک لیا گیا۔اس سے قبل بھارتی حکام نے آف سپنر شعیب بشیر کو تاخیر سے ویزا جاری کیا تھا، جس پر برطانوی حکومت اور انگلش ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ بین سٹوکس نے ایک موقع پر نوجوان اسپنر کے بغیر ٹور پر جانے سے بھی انکار کر دیا تھا جب کہ دباؤ بڑھنے پر بھارت نے انہیں ویزا جاری کردیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button