جرائم

گراں فروش اور ذخیرہ اندوز کسی رعایت کے مستحق نہیں، ڈپٹی کمشنر ننکانہ

نمائندہ۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مزمل الیاس کی زیرصدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ضلع بھر کے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اجلاس میں شریک تھے۔
ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز خاور حفیظ نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ماہ جنوری کی کارکردگی بارے اجلاس کو تفصیلا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا۔
جنوری کے دوران 29415 سے زائد مقامات کو چیک کیا گیا اور مہنگی اشیا فروخت کرنے والے 16 افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ۔
ذخیرہ اندوزی کرنے والے 17 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
گزشتہ ماہ کے دوران 781 گراں فروشوں سے مجموعی طور پر 22 لاکھ 98 ہزار سے زائد روپے جرمانہ وصول کیا گیا ہے۔
مجموعی طور پر 926 گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مزمل الیاس نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے ۔
ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کارکردگی کو مزید بہتر اور روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹس کے وزٹ یقینی بنائیں۔
انہوں نے تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیل میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو خود مانیٹر کریں۔
مہنگی اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ، گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کو پابند سلاسل کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button