کھیل

پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 16 رنز سے شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے دوسرے میچ  میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو با آسانی 16 رنز سے شکست دے دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 190 رنز بنا سکی، بابر 68 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیاتھا ۔

قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے، ابتدائی میچ میں اوپننگ جوڑی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 157 رنز کا آغاز فراہم کیا، سعود شکیل۔ انہوں نے 47 گیندوں پر 6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 74 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ جیسن رائے 75 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔
کپتان ریلی روسو 14، شیرفن ردرفورڈ 20، محمد وسیم جونیئر 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
پشاور زلمی کی جانب سے سلمان ارشاد نے 3 جبکہ لیوک ووڈ اور محمد ذیشان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایونٹ کا آغاز میچ میں کامیابی سے کرنا چاہتے ہیں۔اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ریلی روسو کا کہنا تھا کہ بڑا ہدف دے کر حریف ٹیم کو دبا میں رکھنے کی کوشش کریں گے۔
پشاور زلمی:کپتان بابر اعظم، سعید ایوب، محمد حارث، ٹام کوہلر کیڈمور، روومین پاول، آصف علی، ڈین موسلے، عامر جمال، لیوک ووڈ، محمد ذیشان، سلمان ارشاد۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز:کپتان ریلی روسو، جیسن رائے، سعود شکیل، خواجہ نافع، سرفراز احمد، شیرفین ردرفورڈ، عقیل حسین، محمد وسیم جونیئر، محمد حسنین، محمد عامر، ابرار احمد

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button