پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی آزاد امیدواروں کو سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کی اجازت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  نے وفاق اور  پنجاب میں  مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) سے اتحاد کا فیصلہ تبدیل کرلیا۔

بانی پی ٹی آئی نے آزاد امیدواروں کو سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کی اجازت دے دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مجلس وحدت المسلمین میں شمولیت پر تحفظات کے باعث سنی اتحاد کونسل کے نام پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے آزاد ارکان کو جلد از جلد کاغذات الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔اس سے قبل پی ٹی آئی سے ‘بلے’ کا انتخابی نشان چھیننے کے بعد آزاد حیثیت سے الیکشن جیتنے والے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اراکین کے مجلس وحدت مسلمین میں ضم ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button