کھیل
پشاور زلمی کے کپتا ن بابر اعظم نے نیا ر ریکارڈ اپنے نا م کر لیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
29 سالہ بابر اعظم پی ایس ایل میں 3 ہزار رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔
بابر اعظم کے علاوہ کوئی بھی بلے باز ایونٹ میں ابھی تک 2500 رنز تک بھی نہیں پہنچ سکا۔
بابر اعظم نے 80 اننگز میں 44.83 کی اوسط سے 3 ہزار 3 رنز بنائے ہیں۔
انہوں نے ٹونامنٹ میں 29 نصف سنچریاں اور 1 سنچری سکور کی ہے۔
بابر اعظم اب تک تمام پی ایس ایل ایڈیشنز میں 327 چوکے اور 50 چھکے لگا چکے ہیں۔
گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے ۔
میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے 42 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔