آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

جے یو آئی اور ن لیگ کم از کم بلوچستان میں تو مل کر حکومت بنا سکتے ہیں،عبدالغفور حیدری

اسلام آباد: جے یو آئی نے بلوچستان میں حکومت سازی کے لیے ن لیگ سے رجوع کیا تاہم ن لیگ نے تاخیر سے رجوع کرنے پر جے یو آئی سے معذرت کرلی۔
اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور جمیعت علمائے اسلام(جے یو آئی) کے وفد کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں حکومت سازی پر مشاورت کی گئی۔
جے یو آئی کی جانب سے ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری موجود تھے جب کہ ن لیگ کی جانب سے اسحاق ڈار نے نمائندگی کی۔
ذرائع کے مطابق جے یو آئی رہنما عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ جے یو آئی اور ن لیگ کم از کم بلوچستان میں تو مل کر حکومت بنا سکتے ہیں۔
اس پر ن لیگی رہنما اسحاق ڈار نے جواب دیا کہ ہم تو چاہتے تھے کہ مل کر چلا جائے لیکن مولانا آپ نے بہت دیر کر دی، چار دن سے آپ سے رابطہ کر رہے تھے لیکن رابطہ نہ ہوسکا۔
ن لیگ نے اب پیپلز پارٹی کے ساتھ شراکتِ اقتدار کا معاہدہ کر لیا ہے، ن لیگ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے والی ہے۔
جے یو آئی کے ساتھ ہمارا پرانا ساتھ ہے، ہم گرم سرد موسم میں ساتھ چلے ہیں، جے یو آئی کی پیشکش کے حوالے سے اعلی قیادت کو آگاہ کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button